31 اگست 2026 - 13:53
حزب اللہ رہنما: حکومت امریکی رضامندی حاصل کرنے میں مصروف، مزاحمت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی

حزب اللہ لبنان کے میڈیا ونگ کے سربراہ اور پارلیمانی رکن ابراہیم الموسوی نے لبنانی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکام لبنانی عوام کے بنیادی حقوق کو نظرانداز کر رہے ہیں اور ان کی ترجیح امریکہ کو خوش کرنا بن چکی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے میڈیا ونگ کے سربراہ اور پارلیمانی رکن ابراہیم الموسوی نے لبنانی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکام لبنانی عوام کے بنیادی حقوق کو نظرانداز کر رہے ہیں اور ان کی ترجیح امریکہ کو خوش کرنا بن چکی ہے۔

الموسوی نے ایک خطاب میں کہا کہ لبنان میں اقتدار کے اعلیٰ عہدوں پر موجود افراد ملک اور عوام کے مفادات کے تحفظ کی اہلیت نہیں رکھتے۔ ان کے مطابق لبنانی حکام اسرائیلی حملوں اور قبضے کے معاملے پر مؤثر موقف اختیار کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور حتیٰ کہ اسرائیل کو دشمن کہنے سے بھی ہچکچاتے ہیں۔

حزب اللہ رہنما نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی کارروائیوں میں لبنان کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور تباہی کے باوجود لبنانی حکام کھل کر مزاحمت اور اسرائیلی اقدامات کے خلاف آواز اٹھانے سے گریزاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکام شہداء کی قربانیوں اور ان کے خاندانوں کی مشکلات کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ الموسوی کے مطابق لبنانی حکومت اسرائیل کو مبینہ جنگی جرائم پر بین الاقوامی سطح پر قانونی کارروائی سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ابراہیم الموسوی نے دعویٰ کیا کہ لبنان اس وقت اہم سیاسی اور علاقائی تبدیلیوں کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو شدید نقصانات کا سامنا ضرور کرنا پڑا ہے، تاہم مزاحمت نے ماضی میں بھی ہتھیار نہیں ڈالے اور مستقبل میں بھی سرنڈر نہیں کرے گی۔


 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha